پنجاب لاٹری
پنجاب لاٹری بھارت میں کھیلے جانے والے بہت سے کھیلوں میں شامل ہے اور اسے پنجاب حکومت چلاتی ہے۔ پنجاب میں 1968 سے لاٹریاں چل رہی ہیں اور اس دوران لا تعداد کھلاڑی بڑا انعام جیتنے والے بنے ہیں۔ پنجاب سٹیٹ لاٹری ہفتہ وار، ماہوار اور بمپر لاٹریوں کی قرعہ اندازی کرتی ہے جن میں کثیر انعامات کی پیشکش کی جاتی ہے۔
Want to play the Lottery online? Download a VPN and follow the instructions here.

پنجاب سٹیٹ ہفتہ وار لاٹری سکیم
پنجاب ہفتہ وار لاٹری سکیم ہفتہ میں ایک بار قرعہ اندازی کرتی ہے۔ قرعہ اندازی ہر بدھ کو لدھیانہ میں ہوتی ہے اور فی پرچی قیمت 20 روپے ہوتی ہے۔
پرچیوں پر 10000 اور 49999 کے درمیان کوئی بھی پانچ ہندسی نمبر ہوتا ہے جس کا انعام جیتنے کے لئے قرعہ اندازی میں نکلنے والے نمبروں میں سے کسی ایک سے ملنا ضروری ہوتا ہے۔ کچھ انعامی درجوں میں جیتنے والے نمبر کے کچھ حصوں کے ملنے پر بھی انعام ہوتے ہیں۔
اس جدول میں ہفتہ وار لاٹری سکیم کی انعامی رقوم اور انعامی درجے دکھائے گئے ہیں۔
انعامی درجے | نمبر ملنا | انعامات کی تعداد | انعامی رقم (روپے) فی فاتح |
---|---|---|---|
پہلا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچ ہندسی نمبر سے پوری طرح مل جائے | 1 | 500,000 |
دوسرا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچ ہندسی دو نمبروں میں سے کسی ایک سے پوری طرح مل جائے | 2 | 100,000 |
تیسرا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچ ہندسی دو نمبروں میں سے کسی ایک سے پوری طرح مل جائے | 2 | 50,000 |
چوتھا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچ ہندسی پانچ نمبروں میں سے کسی ایک سے پوری طرح مل جائے | 5 | 10,000 |
پانچواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے دو پانچ ہندسی نمبروں میں سے کسی ایک سے پوری طرح مل جائے | 10 | 5,000 |
چھٹا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے چار ہندسی نمبر سے آخری چار ہندسے مل جائیں | 20 | 2,000 |
ساتواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے 100 چار ہندسی نمبروں سے آخری چار ہندسے مل جائیں | 2,000 | 100 |
آٹھواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے 1,000 چار ہندسی نمبروں سے آخری چار ہندسے مل جائیں | 20,000 | 40 |
پنجاب سٹیٹ ماہوار لاٹری سکیم
پنجاب سٹیٹ ماہوار لاٹری قرعہ اندازی آپ کو ہر ماہ 5,100,000 روپے جیتنے کا موقع دیتی ہے۔ اس کے علاوہ 50 روپے سے 500,000 روپے تک کے درمیان دیگر سات انعامات بھی ہیں۔ ایک پرچی کی قیمت 50 روپے ہوتی ہے اور قرعہ اندازی عموماً مہینے کے پہلے یا دوسرے ہفتے ہوتی ہے۔
کھلاڑیوں کو 000000 اور 999999 کے درمیان چھے ہندسی نمبر والی پرچی ملتی ہے جس کا نمبر قرعہ اندازی کی رات نکلنے والے کسی نمبر سے مل جائے تو وہ انعام جیت جاتا ہے۔ کچھ انعامات تمام چھے ہندسوں سے کم ہندسوں سے ملنے پر بھی دیے جاتے ہیں۔
ماہانہ لاٹری سکیم میں پیش کردہ انعامات اور انعامی درجوں کی تفصیل ذیل میں ہے:
انعامی درجے | نمبر ملنا | انعامی درجے | انعامی رقم (روپے) فی فاتح |
---|---|---|---|
پہلا | چھے ہندسی نمبر سے پوری طرح مل جائے | 1 | 5,100,000 |
دوسرا | چھے ہندسی نمبر سے پوری طرح مل جائے | 1 | 500,000 |
تیسرا | پانچ میں سے کسی ایک چھے ہندسی نمبر سے پوری طرح مل جائے | 5 | 100,000 |
چوتھا | پانچ میں سے کسی ایک چھے ہندسی نمبر سے پوری طرح مل جائے | 5 | 50,000 |
پانچواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچ ہندسی نمبروں سے آخری پانچ ہندسے مل جائیں | 10 | 20,000 |
چھٹا | قرعہ اندازی میں نکلنے والے چار پانچ ہندسی نمبروں میں سے کسی ایک سے آخری پانچ ہندسے مل جائیں | 40 | 5,000 |
ساتواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے چار ہندسی نمبر سے آخری چار ہندسے مل جائیں | 100 | 500 |
آٹھواں | قرعہ اندازی میں نکلنے والے 1,000 چار ہندسی نمبروں سے آخری چار ہندسے مل جائیں | 100,000 | 50 |
بمپر لاٹری سکیم
سال میں کئی بار پنجاب سٹیٹ لاٹری بمپر لاٹری انعامات کی قرعہ اندازی کرتی ہے۔ یہ ہیں:
- بسنت پنچمی بمپر
- بیساکھی بمپر
- راکھی بمپر
- ماں لکشمی دیوالی بمپر
بمپر لاٹری سکیم کی قرعہ اندازیاں ماہانہ قرعہ اندازیوں ہی کی طرح ہوتی ہیں اور 150 روپے سے لے کر شان دار 10,000,000 روپے تک کے بہت سے انعامات جیتے جا سکتے ہیں۔ ہر پرچی پر 000000 اور 999999 کے درمیان چھے ہندسوں کا ایک نمبر ہوتا ہے۔ پرچیوں کی قیمتیں 100 روپے سے 200 روپے تک کے درمیان ہوتی ہیں۔ کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مزید معلومات کے لئے اپنے مقامی لاٹری ایجنٹ سے رابطہ کر لیں۔