کیرالہ سٹیٹ لاٹریز

کیرالہ اسٹیٹ لاٹری کیرالہ کی حکومت چلاتی ہے اور اسے 1967 میں وزیر خزانہ شری پی کے کنجو صاحب نے قائم کیا تھا۔ کیرالہ اسٹیٹ لاٹری انڈیا میں اپنی طرز کی پہلی لاٹری تھی جو لاٹری کے کھلاڑیوں کو سات ہفتہ وار لاٹریاں اور 6 بمپر لاٹریاں پیش کرتی تھی۔

اپنے آغاز سے قبل، اس مشہور زمانہ سٹیٹ لاٹریز نے بہت سے کھلاڑیوں کو کروڑ پتی بنا دیا ہے بشمول لکھمی پور کےموہیجل رحیما شیخجو 7 مارچ 2016 میں ایک کروڑ روپے جیت کر خبروں میں آ گئے.

ہفتہ وار لاٹریاں

ہفتہ وار لاٹریاں انڈین وقت کے مطابق 15:30 پر منعقد ہوتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 30 روپے سے 50 روپے تک ہوتی ہے اور ہر لاٹری کا اپنا انعامی ڈھانچہ ہے۔

یہ ٹیبل کیرالہ ہفتہ وار لاٹریوں کی فہرست، ٹکٹوں کی قیمت، قرعہ اندازی کے دن اور پہلے انعامات کی رقوم سے متعلق بتاتا ہے۔:

قرعہ اندازی کے دن لاٹری کا نام ٹکٹ کی قیمت اولین انعام کی رقم (روپے)
سوموار ون-ون 30 65 لاکھ
منگل دھناسری 40 65 لاکھ
بدھ اکشیا 30 65 لاکھ
جمعرات کرونیا پلس 50 1 کروڑ
جمعہ بھگیاندھی 30 65 لاکھ
ہفتہ کرونیا 50 1 کروڑ
اتوار پورنمی 30 65 لاکھ

بمپر لاٹریاں

بمپر لاٹری کے لیے قرعہ اندازی سال کے مختلف اوقات میں ہوتی ہیں۔بمپر لاٹری کی ٹکٹ کی قیمت 100 روپے سے 200 روپے تک ہوتی ہے جبکہ کھلاڑی انعام میں 10 کروڑ تک کی رقم جیت سکتے ہیں۔

لاٹریاں اور مہینے جن میں قرعہ اندازیاں ہوتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں:

قرعہ اندازی کا مہینہ بمپر لاٹریاں
جنوری کرسمس – نیوایئر
مارچ گرمیاں
مئی ویشو
جولائی مون سون
ستمبر تھروونام
نومبر پوجا

کیرالا سٹیٹ لاٹری سے متعلق عمومی سوالات

  1. 1. میں کیرالا لاٹری کی پرچیاں کہاں سے خریدوں؟
  2. 2. مجھے کیرالا لاٹری کے تازہ ترین نتائج کا پتہ کہاں سے چلے گا؟
  3. 3. میں کیرالا لاٹری کی قرعہ اندازی کہاں دیکھوں؟
  4. 4. اگر میں کوئی انعام جیت جاؤں تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟
  1. 5. میں کیرالا لاٹری انعام کا دعویٰ کیسے کروں؟
  2. 6. انعام کا دعویٰ کرنے کے لئے میرے پاس کب تک کا وقت ہے؟
  3. 7. کیا مجھے کیرالا لاٹری کے انعامات جیتنے پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟

جوابات


1. میں کیرالا لاٹری کی پرچیاں کہاں سے خریدوں؟

کھلاڑیوں کو 35,000 سے زائد رجسٹرڈ لاٹری ایجنٹوں اور 100,000 سے زائد ریٹیلروں سے پرچی خریدنے کی سہولت حاصل ہے۔ مزید معلومات کے لئے اور اپنے قریب ترین ایجنٹ کو تلاش کرنے کے لئے آپ اپنے ضلعی لاٹری دفتر سے رابطہ کریں۔

To Top

2. مجھے کیرالا لاٹری کے تازہ ترین نتائج کا پتہ کہاں سے چلے گا؟

کیرالا لاٹری کے نتائج ہر قرعہ اندازی کے اگلے دن شائع کر دیے جاتے ہیں۔ نتائج کئی معروف روزناموں میں شائع ہوتے ہیں اور جن لاٹری ایجنٹوں سے آپ نے پرچیاں خریدی ہوں ان کے ہاں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مزید معلومات کے لئے اپنے مقامی لاٹری ایجنٹ یا ضلعی دفتر سے رابطہ کر لیں۔

To Top

3. میں کیرالا لاٹری کی قرعہ اندازی کہاں دیکھوں؟

قرعہ اندازیاں کیرالا ریاست میں مختلف مقامات پر ہوتی ہیں اور ہر مقام پر عوام کو قرعہ اندازی دیکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ مقامات کے بارے میں معلومات مقامی لاٹری ایجنٹوں کے ہاں اور میڈیا کے توسط سے دستیاب ہیں۔

To Top

4. اگر میں کوئی انعام جیت جاؤں تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟

اپنی پرچی قریبی لاٹری ایجنٹ یا ریٹیلر کے پاس لے جا کر تصدیق کروا لیں کہ آپ نے انعام جیتا ہے یا نہیں۔ وہ لاٹری جیتنے والی پرچی پر ملنے والے انعام کی رقم کے بارے میں آپ کو یقینی معلومات دے دیں گے۔

To Top

5. میں کیرالا لاٹری انعام کا دعویٰ کیسے کروں؟

1 لاکھ روپے تک کا لاٹری انعام ضلعی لاٹری دفتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 1 لاکھ روپے سے اوپر کے انعام کا دعویٰ تھِرُووَنَنتھا پورم میں واقع ڈائریکٹر آف سٹیٹ لاٹریز کے دفتر میں کیا جانا ضروری ہے۔

To Top

6. انعام کا دعویٰ کرنے کے لئے میرے پاس کب تک کا وقت ہے؟

قرعہ اندازی ہونے کے 30 دن کے اندر اندر لازماً انعام جیتنے کا دعویٰ کر لیں اور یہ ضروری ہے کہ پرچی کا مالک یا مالکن درخواست دعویٰ، دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور انعام وصولی کی رسید کی دستاویزات فراہم کریں۔ کھلاڑیوں کو یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ اپنی پرچی کے پیچھے اپنے دستخط کر لیں اور پتہ لکھ لیں تاکہ کوئی دوسرا ان کی صوابدید پر انعام جیتنے کا دعویٰ نہ کر سکے۔

To Top

7. کیا مجھے کیرالا لاٹری کے انعامات جیتنے پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟

جیتے گئے 10,000 روپے سے زائد کے تمام انعامات پر %30 آمدنی ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ ایجنٹوں کے دعووں پر بھی %10 کی شرح سے ٹیکس لاگو ہو گا۔ کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مزید معلومات کے لئے ضلعی لاٹری دفتر سے رابطہ کر لیں۔

To Top