جلدی 5 ڈبل

جلدی 5 ڈبل جلدی 5 ہی کی طرح انعامات کی پیشکش کرتی ہے، لیکن اس میں انعامات کی مالیت مختلف ہوتی ہے۔ جلدی 5 ہی کی طرح، اس لاٹری میں بھی رول ڈاؤن کی خصوصیت ہے جس میں اگر کوئی بھی کھلاڑی جیک پاٹ نہیں جیت پاتا ہے تو جیک پاٹ کی رقم نچلی سطح کے انعامات کے حقداروں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

اگر آپ نے جلدی 5 ڈبل میں حصہ لیا ہے اور مجاز لاٹری فروش سے لی گئی ٹکٹیں ابھی تک آپ نے جانچی نہیں ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک بڑا نقد انعام موصول ہوا ہو۔ جلدی5 ڈبل کے انعامات دو مین نمبروں کے ملنے پر 30 روپئے سے لیکر تمام پانچ بالس کے ملنے پر 10 لاکھ روپئے تک ہیں۔ یہ رہے پانچ حالیہ ترین جلدی5 ڈبل ڈرا کے نتائج۔

جلدی 5 ڈبل لوٹوکے نتائج
اگلا لاٹری انعام
  • ₹ 10,00,000
  • Saturday 30th December

جلدی 5 ڈبل پچهلی لوٹوکے نتائج

جلدی 5 ڈبل کیسے کھیلیں

جلدی 5 کھیلنے کے لیے 1 اور 36 کے درمیان پانچ نمبروں کا انتخاب کریں اور تمام پانچ نمبروں کے میل سے کسی بھی کھلاڑی کے لیے 10 لاکھ روپئے تک کی رقم جیتنے کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔ جیک پاٹ کے علاوہ، جلدی 5 ڈبل ہر ڈرا میں مزید تین انعامات کی پیش کش کرتی ہے۔ انعامات کی ساخت حسب ذیل ہے:

مماثل نمبر امکانات انعام (روپئے)
5 376,992 میں 1 10 لاکھ
4 2,432 میں 1 7,500
3 81 میں 1 200
2 8 میں 1 30
جلدی 5 ڈبل میں جیتنے کے مجموعی امکانات: 8 میں 1

جلدی 5 ڈبل کے ڈرا ہر ہفتہ بدھ کے دن ہندوستانی وقت کے مطابق شام 08.30 اور 09.00 کے درمیان ٹیلیویژن چینل 24 تاس پر لائیو پیش کیے جاتے ہیں۔

میں جلدی 5 ڈبل کے ٹکٹ کیسے خرید سکتا ہوں

آن لائن

جلدی کھیل کے ٹکٹ پلےون کی ویب سائٹ سے آن لائین خریدے جاسکتے ہیں، لیکن اس سے قبل کہ آپ آن لائین ٹکٹیں خریدیں آپ کو پلے ون کارڈ کی ضرورت ہوگی جو سرکاری لاٹری فروشوں کے یہاں اور ایس ایم ایس نیز ای میل سے دستیاب ہیں۔ کارڈ حسب ذیل مالیت میں دستیاب ہیں 200، 500، 1000 اور 5000 روپئے اور یہ تمام آن لائین ٹکٹوں کی خرید کا واحد ذریعہ ہیں۔

جلدی 5 یا جلدی 5 ڈبل آن لائین کھیلنے کے لیے بس جن نمبروں کو آپ کھیلنا چاہتے ہیں ان کا انتخاب کریں، اگر آپ خود نمبروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہتے، تو لکی پک سہولت کا انتخاب کریں، اور ان ہفتوں کی تعداد کا انتخاب کریں جن کے لیے آپ کھیلنا چاہتے ہیں (زیادہ سے زیادہ چھ ہفتے)۔

جلدی لاٹری آن لائین خریدنا نہ صرف یہ کہ ایک محفوظ طریقہ ہے بلکہ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ آپ کو خردہ فروش کے یہاں قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں، جو انعامات آپ جیتتے ہیں وہ خود بخود آپ کے پلےون کارڈ میں جمع کردیے جاتے ہیں جسے آپ نقد بھی کراسکتے ہیں اور مستقبل میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

خردہ فروش

دونوں ہی جلدی کھیل لاٹری فروش کے یہاں جاکر بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ بس ایک پلے سلپ اٹھائیں، جو نمبر آپ کھیلنا چاہتے ہیں ان کا انتخاب کریں، یا لکی پک پر ٹک کریں اگر آپ خود نمبروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہتے، جتنے ڈرا آپ کھیلنا چاہتے ہیں ان کا انتخاب کریں اور سلپ کیشیئر کے حوالے کریں جو آپ کے ٹکٹ کو پراسیس کرے گا اور آپ کی خریداری کا ثبوت آپ کو سونپے گا۔ آپ کو اپنی ٹکٹ کو سنبھال کررکھنا ہوگا، تاکہ اگر آپ کوئی انعام جیتیں، تو آپ کو اسے لاٹری کے اہلکاروں کو دکھانا ہوگا تاکہ آپ اپنی جیتی ہوئی رقم وصول کرسکیں۔

جلدی انعامات 90 دنوں کے اندر وصول کرلیے جانے چاہیئں اور آپ کے لیے بہتر ہے کہ ڈرا کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو، اپنے ٹکٹ کی جانچ کرلیں تاکہ آپ فوراً انعام کی وصولی کا دعویٰ کرسکیں۔